سی ڈی اے نے رمضان المبارک میں اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سستے بازار لگانے کا فیصلہ
سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازار معمول کے مطابق اتوار، منگل اور جمعہ کو حسبِ سابق لگائے جائیں گے ٗ حکام
جمعرات 2 جون 2016 21:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سی ڈی اے نے رمضان المبارک میں اسلام آباد کے شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیکٹر G-10 ، آئی9- ،جی6- اورH-9 میں سستے بازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازاروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام لگنے والے ہفتہ وار بازاروں ہی میں سستے بازار لگائے جائیں تاکہ ماہِ رمضان المبارک میں دارالحکومت کے شہریوں کو پورا مہینہ تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء ،تازہ پھل اور سبزیاں مہیا کی جا سکیں۔(جاری ہے)
ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازار معمول کے مطابق اتوار، منگل اور جمعہ کو حسبِ سابق لگائے جائیں گے تاہم جن دنوں میں یہ بازار نہیں ہوں گے انہی بازاروں میں ہی سستے بازار لگائے جائیں گے تاکہ رمضان کے پورے مہینے لوگوں کو اشیائے خوردونوش فراہم کی جا سکیں۔
ممبر ایڈمنسٹریشن نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازاروں میں بھی کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص تازہ سبزی، پھل اور گوشت وغیرہ سستے بازاروں کی طرح ارزاں نرخوں پر مہیا کئے جائیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے لیے سٹال ہولڈرز سے بھی بات چیت کریں تاکہ وہ رمضان کے مبارک مہینے میں اپنے منافع میں کمی کر کے روزہ داروں کو سہولت مہیا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بازار کا عملہ اشیاء کی فروخت کو مقررہ نرخوں پر فراہمی ممکن بنانے کے لیے موئثر مانیٹرنگ کریں اور ان اشیاء کی قیمتوں کی فہرست کو سستے بازاروں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن نے بازار میں سیکورٹی کے موئر انتظامات کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازاروں ہی میں پورے ماہ سستے بازار لگائے جائیں گے جس کے لیے سی ڈی اے نے ان بازاروں میں سٹال لگانے کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں یہ درخواستیں 5 جون تک سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بازار) کو ان کے دفتر واقع سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سیکٹر G-6 میں دی جا سکتی ہیں۔ ممبر ایڈمنسٹریشن نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ماہ رمضان میں لگائے جانے والے ان سستے بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہوں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.