ہری پور میں یرقان اور بخار کی وباء سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا
جمعہ 3 جون 2016 16:42
ہری پور۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ہری پور اور گردونواح کے علاقوں میں یرقان اور بخار کی وباء پھوٹ پڑی، مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، مقامی افراد نے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات اور ٹیسٹ فری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ہری پور اور اس کے مضافات میں یرقان اور بخار جیسی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس کے تدارک کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ہے، ہسپتالوں میں رش دیکھنے میں آیا ہے، وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر یہ امراض مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ افسران بالاسے درخواست کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان امراض کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ میں مچھر مار سپرے بھی نہیں کیا جا سکا اور اس موسم میں مچھروں کی بہتات اور کاٹنے سے ملیریا کی بیماری پھوٹنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.