سام سنگ نے نیا پرنٹنگ فیکس ایپ’’ریموٹ فیکس‘‘متعارف کرادیا
ہفتہ 4 جون 2016 21:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء )سام سنگ پرنٹنگ سالوشنزنے ریموٹ فیکس نامی ایک نئی پرنٹنگ اپلیکیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ فیکس کی فعالیت میں اضافہ کرکے پرنٹنگ مینٹیننس لاگت کو کم کرتی ہے ۔ریموٹ فیکس ایپ کے ہوتے ہوئے صارف کو فیکس کی فعالیت کیلئے اضافی فیکس کٹس یا پبلک سوئچڈٹیلی فون نیٹ ورک انسٹال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
ریموٹ فیکس ایپ کے ذریعے کمپنیاں نہ صرف اپنی انسٹالیشن فیس میں کمی کرسکتی ہیں بلکہ ٹوٹل کاسٹ آف اونر شپ کو بھی بہتر انداز سے منظم کرسکتی ہیں۔یہ نئی اپلیکیشن سنگل فیکس سرور اور فیکس کٹ یا پبلک سوئچڈٹیلی فون نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے فیکس فنکشنز کو چلانے کیلئے ملٹی پل پرنٹنگ پراڈکٹس کو یقینی بناتی ہے ۔(جاری ہے)
سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے پرنٹنگ سالوشن بزنس David SW Songکا کہنا ہے کہ سام سنگ بچت کی حامل پرنٹنگ مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے صارفین کی توقعات سے بڑھکر کام کررہی ہے اور ریموٹ فیکس ایپ صارفین کو دفاتری امور کی انجام دہی میں سہولت کے ساتھ ساتھ بچت کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔
ریموٹ فیکس ایپ سام سنگ الیکٹرانکس کی پرنٹنگ مصنوعات کیلئے پہلی پیڈ اپلیکیشن ہے ،ریموٹ فیکس اسمارٹ UXسینٹر بشمول ملٹی فنکشن پرنٹرز MX7 کی وسیع رینج کے ساتھ سام سنگ پرنٹنگ مصنوعات میں استعمال کیلئے بہترین ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.