قومی اسمبلی اور سینیٹ کا بجٹ اجلا س 2روزہ وقفے کے بعد (کل) دوبارہ شروع ہو گا
ایوان زیریں میں خورشید شاہ اور ایوان بالا میں اعتزاز احسن بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اپوزیشن جماعتوں کابجٹ پر بحث کے دوران حکو مت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، مشترکہ حکمت عملی طے کر لی بحث سے قبل ایم کیو ایم نئے مالی سالی کے تجویز کردہ بجٹ کیخلاف دونوں ایوانوں سے علامتی واک آؤٹ کر یگی
اتوار 5 جون 2016 14:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) قومی اسمبلی اور سینیٹ کا بجٹ اجلا س 2روزہ وقفے کے بعد (کل)پیر کو دوبارہ شروع ہو گا،قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حز ب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے، اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ پر بحث کے دوران حکو مت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی طے کر لی ہے ، بجٹ پر بحث سے قبل ایم کیو ایم مالی سال 2016-17کیلئے تجویز کردہ بجٹ کیخلاف دونوں ایوانوں سے علامتی واک آؤٹ کر ے گی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (کل)پیر کو سہ پہر 4بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں شروع ہو گا دوسری جانب سینیٹ کا بجٹ اجلاس2روزہ وقفے کے بعد دوپہر 2 بجے چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدا رت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ،قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حز ب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.