سری لنکا کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے ، جو روٹ

پیر 6 جون 2016 11:30

سری لنکا کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے ، ..

لندن ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سریز کلین سوئپ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مسلسل دو میچوں میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو مہمان ٹیم کے خلاف بقیہ میچوں میں ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آخری میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ جو روٹ نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم کھلاڑیوں نے میچ کے دوران تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل فخر ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرینگے۔

جو روٹ نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں فتح کے باوجود وہ مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں آسان نہیں لینگے اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 جون سے شروع ہوگا، انگلینڈ نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 88 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :