Live Updates

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

پیر 6 جون 2016 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈور نے ملاقات کر کے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور کسی بھی قسم کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈور نے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی اوروزیراعظم کی صحت یابی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کسی بھی قسم کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :