آف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں:خواجہ آصف
منگل 7 جون 2016 18:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے ٗ پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں ٗآف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے ٗ ایک صاحب کی بیگم کی ضمانت ضبط ہونے کے باوجود وہ خود منہ چھپائے پھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں دراصل ان کے شورشرابہ کا مقصد اقتدارحاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ راستہ کی تلاش ہے جو کبھی انہیں نہیں مل سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کوئی ایشو نہیں جن لوگوں نے ناجائز ذریعہ سے دولت کو باہر بھیجا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت بھی اسی کے حق میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.