کھیل ذہنی اور جسمانی نشوونما کے ساتھ ایک دوسرے کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتاہے ‘اعجاز الاحسن
قانونی نکتوں میں الجھ کر وکلاء کو ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے خاتمے کیلئے کھیلوں کے مقابلے کرانا اچھا اقدام ہے صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ہی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی تفکرات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے‘چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
منگل 7 جون 2016 20:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کھیل ذہنی اور جسمانی نشوونما کے ساتھ ایک دوسرے کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں،قانونی نکتوں میں الجھ کر وکلاء کو ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے خاتمے کے لئے بار کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرانا قابل تحسین اقدام ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورہائیکورٹ میں انٹرا بینچز ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ وکلاء کے درمیان کھیلوں کے مقابلے کرا کے بار نے عمدہ روایت قائم کی ہے اس روایت کو برقرار رکھ کر وکلاء کے درمیان بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ہی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی تفکرات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد ہرسال کیا جانا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے کہا کہ کھیل امن اور بھائی چارے کی نشانی ہے بار کی سطح پرکھیلوں کے فروغ سے بھائی چارے اور وکلاء کے درمیان اتحاد کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بار ایسویس ایشن کو پنجاب کے علاوہ ملک بھر کی تمام بارز کو بھی کھیلوں میں شمولیت کی دعوت دینی چاہیے۔تقریب کے اختتام پہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اعجازالاحسن نے انٹرا بنچز کھیلوں میں پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.