برطانیہ میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم،3بچوں سمیت متعدد افراد کو بچا لیا گیا ، ٹرین سروس معطل

جمعرات 9 جون 2016 15:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء )برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ، 3 بچوں سمیت متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن اور برمنگھم سمیت برطانیہ کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ تین بچوں سمیت متعدد افراد کو بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

لندن ، برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو نے سے ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے اور ٹرین سروس بھی معطل ہے ۔کئی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔اسکولوں سمیت متعدد عمارتوں میں پانی جمع ہو گیا ہے ۔حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی نہ ہو تو سفر کرنے سے گریز کریں ۔