افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ‘ سرتاج عزیز
جمعہ 10 جون 2016 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ‘ہماری سول و ملٹری قیادت ایک صفحے پر ہے ‘دونوں ڈرون حملے کو ملکی سلامتی و وخود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 2013ء میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ کو بحال کیا۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2013ء اور پھر 2015ء میں امریکہ کے کامیاب دورے بھی کئے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی بھی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں جس کو عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور افغان امن عمل کیلئے تعاون بھی کر رہے ہیں۔
گزشتہ دو اڑھائی سال میں افغانستان کے ساتھ ہم نے بہت تعاون کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے مفید ہے، افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات ہی بہترین ذریعہ ہیں، امریکہ نے 15 سال افغانستان فوجی آپریشن کیا لیکن مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ افغان امن عمل کیلئے بات چیت ہی بہترین ذریعہ ہے جس سے یہاں امن بحال ہو سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والا حالیہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جس سے ہمارے اعتماد کو دھچکا بھی لگا ہے، اس ڈرون حملے کے افغان امن عمل پر بھی اثرات مرتب ہونگے، ہماری سول و ملٹری قیادت ایک صفحے پر ہے جس نے ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی بھی کی گئی ہے اور واقعے پر شدید احتجاج نوٹ کرایا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پہلے بھی پیش کر چکے ہیں اور حال ہی میں بھارت کے نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کا پاکستان سے پکڑا جانا بھی سب کے سامنے ہے جو یہاں دہشتگردی کو سپورٹ کرنے میں ملوث تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.