وزیراعظم کی صحت یابی کے دو ہفتے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ ان کے سامنے پیش کیا جائے گا‘ چیئرمین سینٹ
جمعہ 10 جون 2016 17:00
اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے دو ہفتے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ ان کے سامنے پیش کیا جائے گا‘ اس سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ رولز میں ترمیم کئے بغیر دونوں ایوانوں کی مشترکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنائی جاسکتی۔
جمعہ کو ایوان بالا میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹ کے ارکان نے انہیں ایک پٹیشن جمع کرائی ہے جس میں سینٹ کی الگ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی فیصلہ کر چکی ہے کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے دو ہفتے کے بعد یہ معاملہ ان کے سامنے پیش کیا جائے گا اس لئے وہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم اس معاملے پر ایوان کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.