ڈاکٹر طاہر القادری بدھ کے روز وطن واپس پہنچیں گے ،عوامی تحریک نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں

اتوار 12 جون 2016 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بدھ کے روز وطن واپس پہنچیں گے ۔عوامی تحریک نے اپنے قائد کی آمد پر استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری قطر ائیر لائن کے ذریعے لندن سے بذریعہ دوحہ صبح آٹھ بجے لاہور ائیر پورٹ اتریں گے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد کو خوش آمدید کہنے کیلئے ائیر پورٹ پر موجود ہوں گی جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں انکی رہائشگاہ لیجایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :