بھارتی ریاست بہار میں گرج چمک اور بارش کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

پیر 13 جون 2016 14:26

نئی دہلی۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) بھارتی ریاست بہار میں گرج چمک اور بارش کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گرج چمک اور بارش سے 5 افراد مظفر پور میں جبکہ 6 افراد پٹنہ اورسیون اضلاع میں ہلاک ہوئے ہیں۔بارش کے باعث سیون اور مائروا کے درمیان کئی گھنٹوں تک ریل سروس بھی معطل رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست اترپردیش اور اترکھنڈ میں گرج چمک اور بارش کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :