کوئٹہ،رہنماء پی پی پی حاجی مددجتک کا طورخم بارڈرپرشہیدمیجرجوادعلی چنگیزی کے لواحقین سے اظہارافسوس

منگل 14 جون 2016 23:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور کوارڈی نیشنل کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے میجر جواد چنگیزی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ میجر جواد چنگیزی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا اور پیپلز پارٹی ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میجر جواد چنگیزی کے جنازے میں شرکت کی اور پارٹی کے چیئرمین کے حوالے سے بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کی انہوں نے کہا کہ میجر جواد چنگیزی نے ملک اور قوم کی خاطر قربانی دے کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ان کے خاندان نے ہمیشہ سے اس ملک کی خاطر اپنے قربانیاں دی ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا افغان فورسز کی جانب سے بلا جواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں

متعلقہ عنوان :