طاہرالقادری کی پاکستان آمد ، ایئرپورٹ پر کارکنوں کا پر جوش استقبال

بدھ 15 جون 2016 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری آٓٹھ ماہ بیرون ملک قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، لاہورایئرپورٹ پر کارکنوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے صبح ہی سے عوامی تحریک کے کارکن جن میں مرد ، خواتین اوربچے شامل تھے۔ لاہورائرپورٹ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری کی سیکورٹی کے لیے ایئر پورٹ پر پہلے سے بلٹ پروف گاڑی بھی پہنچا دی گئی تھی۔ ان کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کے اندر اورباہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور انٹرنیشنل ارائیول کو بیریر لگا کربند کردیا گیا تھا۔ طاہرالقادری دوحہ سے قطرائرلائن کی پرواز کیوآر 628 کیذریعے لاہورپہنچے ۔ ان کے طیارے نے پندرہ منٹ کی تاخیر سے لینڈ کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاوٴن روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :