ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں بھی ناکام

آل راؤنڈر نے انگلش کاؤنٹی میں 5میچوں میں صر ف سو رنز بنائے اور صرف 5وکٹیں حاصل کیں

بدھ 15 جون 2016 18:21

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں بھی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے،آل راؤنڈر نے انگلش کاؤنٹی میں 5میچوں میں صر ف سو رنز بنائے اور صرف 5وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے،آل راؤنڈر نے انگلش کاؤنٹی میں 5میچوں میں صر ف سو رنز بنائے اور صرف 5وکٹیں حاصل کیں۔

شاہد آفریدی نے انگلش کاؤنٹی کے پہلے میچ میں ہمشائر کی نمائندگی کر تئے ہوئے کینٹ کیخلاف 33رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں 21رنز بنائے اس کے علاوہ سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان باقی 4میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے میں ناکام رہے،گزشتہ روز ہونے والے میچ میں شاہد آفریدی 44رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ صرف 4رنز بنا کا پویلین لوٹ گئے۔