پاکستان میں تعمیراتی کام پرافغانستان کواعتراض نہیں ہوناچاہئے،سرتاج عزیز

افغانستان کی تشویش بلاجوازہے ،اس وقت بارڈرپرحالات قدرے بہترہیں،مشیر خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جون 2016 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون ۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ پاکستان میں تعمیراتی کام پرافغانستان کواعتراض نہیں ہوناچاہئے ،افغانستان کی تشویش بلاجوازہے ،اس وقت بارڈرپرحالات قدرے بہترہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باڈرمینجمنٹ پر2014ء سے بات چیت ہورہی تھی ،ایشین لنک سے بارڈرکیلئے سوملین قرضہ لیا،دنیابھرکے بارڈرپرگیٹ ہوتے ہیں ہم نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ۔افغانستان کی تشویش بلاجوازہے،ہم بات چیت کیلئے تیارہیں

متعلقہ عنوان :