حصص مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس 25.34 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 38776.94 پوائنٹس پر بند

جمعہ 17 جون 2016 20:20

حصص مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس 25.34 پوائنٹس کے اضافے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 25.34 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 38776.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کو ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد سے مسلسل تیسرے روز حصص مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 25.34 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 38776.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شمولیت کے اعلان کے بعد جمعرات اور بدھ کو بھی انڈیکس میں بالترتیب 191.72 پوائنٹس اور 1042.13 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 22.30 پوائنٹس کی تیزی سے 22370.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 27.33 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 347.48 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 318.17 پوائنٹس کی تیزی سے 16663.02 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 204.77 پوائنٹس کی مندی سے 15403.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 65.73 پوائنٹس کی کمی سے 17853.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 194 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50.01 روپے کے اضافے سے 1550 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینوپاک موٹرز اسپاٹ کے حصص کی سودے بھی 47.35 روپے کی تیزی سے 1082.87 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 100 روپے کی مندی سے 3600 روپے اور مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بھی 34.04 روپے کی کمی سے 915.54 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 76 لاکھ 89 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.05 روپے سے شروع ہو کر 8.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 81 لاکھ 25 ہزار حصص کے سودے 33.62 روپے سے شروع ہو کر 33.10 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 46 لاکھ 36 ہزار 30 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 28 کروڑ 57 لاکھ 44 ہزار 1 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب 77 ارب 16 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار 824 روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 85 ارب 35 کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 91 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 50 لاکھ 30 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔