قصور، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک
ہفتہ 18 جون 2016 11:43
قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء) لوٹے ہوئے مال کی تقسیم پرچارڈاکوؤں کے درمیان جھگڑے کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس ترجمان کیمطابق عابدنامی شخض نے 15پرکال کی کہ سرہالی روڈ مصطفی آباد پر چارڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مارکررہے ہیں اور اس سے بھی موٹرسائیکل اور تیس ہزار روپے لوٹے ہیں جس پر پولیس پارٹی بھی موقعہ پر پہنچی تو جائے وقوعہ پر ایک شخص زخمی حالت میں پڑاتھا جس نے بتایا کہ اس کے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ لوٹی ہوئی رقم پر جھگڑا ہوا انہوں نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے زخمی جس کا نام مقصود عرف پٹی شیخ بتایا جوکہ بائیس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل ‘بیس ہزار روپے کی نقدی ‘دو پستول برآمد کرکے دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو اشتہاری مجرم بھی تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.