کراچی ‘سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گردوں سمیت 15 ملزمان گرفتار
ہفتہ 18 جون 2016 16:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) کراچی میں رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے مختلف کارروائیوں میں تین دہشت گردوں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے جیکسن کے علاقے میں کاروائی کر کے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔(جاری ہے)
ماڈل کالونی میں پولیس نے کاروائی کر کے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
لیاری کلاکوٹ سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ نیوٹان پولیس نے چھاپہ مار کاروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گلستان جوھر بلاک 19 میں رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ زیرحراست ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.