کرینہ کپور نے سارہ علی کو مستقبل کی بڑی اداکارہ قراردیدیا
کرینہ کی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹی ہیں
اتوار 19 جون 2016 11:46
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کو مستقبل میں بالی ووڈ نگری کی بڑی اداکارہ قرار دیدیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپورکے شوہرسیف علی خان کی سابقہ بیوی امرتا سنگھ سے ہونے والی بیٹی سارہ علی خان حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹی ہیں اورانہوں نے بھی اپنے والدین اوردادی کی طرح اداکاری کو ہی چنا ہے، سارہ علی خان بالی ووڈ ہدایت کار موہت سوری کی فلم میں جلوہ گرہوں گی اوران کے مدمقابل ہیرو ایشان کھترہوں گے جو کہ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔
گو کہ سارہ علی خان کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا لیکن اس سے قبل ہی ان کی سوتیلی والدہ یعنی کرینہ کپور نے انہیں مستقبل کی بڑی اداکارہ قرار دے دیا ہے۔کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سارہ کی جانب سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے پر بہت خوش اور پر امید ہوں کیونکہ سارہ خوبصورتی اورذہانت کا بہترین امتزاج ہے۔ اس کے علاوہ وہ بہت پر اعتماد بھی ہے ، ان ہی خوبیوں کی بدولت وہ یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ سارہ بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.