خواتین میں چھاتی کے سرطان کی بڑھتی ہوئی شرح انتہائی تشویشناک ہے، دودھ پلانے والی مائیں چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہ سکتی ہیں، تازہ سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال بھی کینسر سے محفوظ رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہواہے، ماہرین طب پنجاب میڈیکل کالج
پیر 20 جون 2016 14:58
فیصل آباد۔20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون۔2016ء) پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد اور پینم کینسر ہسپتال فیصل آبادکے ماہرین طب نے کہاہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں خواتین میں چھاتی کے سرطان کی بڑھتی ہوئی شرح انتہائی تشویشناک ہے تاہم دودھ پلانے والی مائیں چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہ سکتی ہیں جبکہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال بھی کینسر سے محفوظ رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہواہے ۔
خواتین میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کے دوران مذکورہ ماہرین طب نے بتایاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جسے روکنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اور طبی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو عام حالات میں بالعموم جبکہ زچگی کے ایام میں بالخصوص بازاری تکے ، کبابوں ، فاسٹ فوڈز ، برگرز وغیرہ سے سختی سے گریز کرتے ہوئے گھرمیں تیارکردہ صاف ستھری سادہ خوراک استعمال کرنی چاہیے تاہم اگر تازہ سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ فریش جوسز کی استطاعت ہو تو یہ کینسر کے موزی مرض سے محفوظ رکھنے میں مزید معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.