دیپال پور،تین ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا چیلنج اور اعلان محض اعلان ہی رہا
تین سال گزرنے کے باوجود بجلی بحران ختم نہ ہو سکا ، نائب قاصد کے لئے اعلی تعلیم یافتہ لوگ نوکری حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، میاں منظور وٹو
پیر 20 جون 2016 16:51
دیپال پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون۔2016ء) تین ماہ میں بجلی کا بحراں ختم کرنے کا چیلنج اور اعلان کرنے والے تین سال گزرنے کے باوجود بجلی بحران ختم نہیں کر سکے ۔ بلکہ ماہ رمضان میں طویل لوڈشیڈنگ حکومت کے خاتمہ کا اعلان کر رہی ہے حکمرانوں کی مخلصی کا اندازہ اس سے کر سکتے ہیں کہ نہ صرف آف شور کمپنی بنائی بلکہ دشمن ملک میں انڈسٹریاں قائم کر لیں ۔
یہ غداری کا ثبوت ہے یہی انڈسٹریاں اگر ملک میں لگائی جائیں تو ہزاروں افراد کو روزگار فراہم ہو سکتا تھا ملک میں بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ نائب قاصد کے لئے اعلی تعلیم یافتہ لوگ نوکری حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب و مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میاں منظور احمد وٹو نے ممتاز قانون دان سید مقصو علی شاہ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عبداللہ شوگر ملز اور برادر شوگر ملز جو ان کے عزیزوں کی ہیں ان پر ناجائز مقدمات اور جھوٹے بے بنیاد الزامات لگا کر نہ صرف شوگر ملوں کو سیل کر کے نیلامی کے ذریعے اربوں کی ملیں کروڑوں میں فروخت کروا کے خرید رہی ہیں ان کے ظلم کی انتہا ہو چکی ہے سرکاری مشینری کے ذریعے اپنے نام کروا رہے ہیں اگر یہ ملک سے مخلص ہو جائیں اور کھربون روپے کی دولت ملک میں لائیں تو نہ صرف ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں سرفہرت ہو گا بلکہ ڈالر کی قدر دس روپے سے بھی کم ہو جائے گی اور ملک معاشی مستحکم ہو سکتا ہے یہ ملک سے کبھی مخلص نہیں لوٹ مار کرنے آتے ہیں اور بیرون ممالک کھربوں ٹرانسفر کر کے چلے جاتے ہیں میری اور میرے بیٹوں کی کوئی آف شور کمپنی نہیں اور نہ ہی ہم لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں میں ہیں ہمیشہ سیاست کو خدمت سمجھ کے کیا میٹروبس میں اربوں کا کمیشن لیا گیا اور اب اورنج ٹرین منصوبہ پر اپنی ستیل ملز کا لوہا استعمال کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے سابق وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوج اہم کردفار اد اکر رہی ہے اس کے لئے ہم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دے کر نہ صرف ملک سے لیٹروں کا خاتمہ کیا بلکہ چوروں ڈاکوؤں اور رسہ گیروں اور اسمبلی میں بیٹھے لیٹروں کا بھی احتساب شروع کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.