’’درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو……ورنہ اطاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں‘‘

پیر 20 جون 2016 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فعال اورمتحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں اضلاع اور ہسپتالوں میں تعینات افسروں کو ازخود صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے اچانک دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دورے کے دوران میں نے بعض مریضوں کی شکایات کاخود نوٹس لیااور متعلقہ حکام کواس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں تاہم ایسا نظام انتہائی ضروری ہے جو کہ خود کار ہواورطبی سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے ازخود الارم بیل بجائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر عدنان قیصر کی فرض شناسی کی اعلی مثال پر انہیں شاباش دی اور کہا کہ ڈاکٹر عدنان جیسے مسیحا ہمارے سروں کے تاج ہیں اورانہوں نے مریضوں کے علاج کیلئے صحیح معنوں میں مسیحا بن کر ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یہ شعربھی پڑھا: درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔۔۔۔۔ورنہ اطاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں۔

متعلقہ عنوان :