وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عوام کو دال کی جگہ مرغی کھانے کا مشورہ دینا مہنگا پڑا

شازیہ مری اور شیخ رشید احمد کے وزیرخزانہ کو کڑک جواب دئیے

پیر 20 جون 2016 23:12

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عوام کو دال کی جگہ مرغی کھانے کا مشورہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عوام کو دال کی جگہ مرغی کھانے کا مشورہ دینا مہنگا پڑا، پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور شیخ رشید احمد کے وزیرخزانہ کو کڑک جواب دئیے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحریکوں پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ ڈار صاحب عوام کو مرغی اور دال کے چکر میں نہ پھنسایا جائے، باہر لوگ نعرے لگا رہے ہیں کہ ڈار کی مرغی دال برابر. انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے انقلاب فرانس سے سبق نہیں سیکھا جو عوام کو دال کی بجائے مرغی کھانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے ریشم کی اسمگلنگ کے بارے اسحاق ڈار کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ریشم کا سمگلر کہنے والے وزیرخزانہ کو خود یہ علم نہیں کہ ریشم پر کوئی ڈیوٹی ہی نہیں۔اسمگل وہ چیز ہوتی ہے جس پر ڈیوٹی ہو۔ ڈار صاحب درست ہے کہ میرے بچے نہیں آپ قوم کے بچوں کو تو اپنے بچے سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :