بھارت مین سلمان خان کے خلاف خواتین کے حقوق کی علمبردارتنظیمیں میدان میں اترآئیں
سلمان خان نے ایک انٹرویو میں سلطان کی شوٹنگ کے دوران اپنی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی قرار دی تھی
منگل 21 جون 2016 18:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) سلمان خان بالی ووڈ کی وہ شخصیت ہیں جن کے بھارت میں سب سے زیاہ پرستارہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محاذ بھی بہت جلدی بن جاتے ہیں ایسی ہی صورت حال اب دوبارہ پیدا ہوچکی ہے اورخواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ان سے ایک بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔
(جاری ہے)
چند روزقبل بھارت کی ایک ویب سائیٹ پرسلمان خان کا انٹرویو شائع ہوا تھا، انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ ”سلطان“ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، جس پرسلمان خان نے کہا تھا کہ فلم میں کام کے دوران ان کی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی ہوگئی تھی کیونکہ فلم کے دوران 10 سے زائد پہلوان انہیں مختلف زاویوں سے اٹھا اٹھا کرپٹخ دیتے تھے اورہرپہلوان کا وزن 100 کلو سے زائد تھا۔
دبنگ خان کے اس بیان پرحقوق نسواں کی تنظیموں میں غم وغصہ پھیل گیا اورسلمان خان نے فوری طورپرمعافی مانگنے اوراپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں، بھارت کی نیشنل کمیشن آف ویمن نے ان سے 7 روزمیں معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو اس قسم کا بیان دینے سے قبل یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی کتنی تعداد ہے اور اس سے انہیں کتنی ٹھیس پہنچے گی۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.