بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 80افرادہلاک

بدھ 22 جون 2016 14:33

بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 80افرادہلاک

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 80افرادہلاک ہوگئے،آسمانی بجلی گرنے سے بہار میں 53، جھارکھنڈ میں 10 جبکہ مدھیا پردیش میں 16 افراد ہلاک ہوئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ملک کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم80افراد ہلاک ہو گئے ۔

حکام کا کہنا تھا کہ بہار میں سب سے زیادہ 53 ہلاکتیں ہوئیں، اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں 10 افراد جبکہ مدھیا پردیش میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست کے نو مختلف اضلاع میں پیش آئے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پٹنہ میں ہوئیں جہاں ایک واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زیادہ افراد آسمانی بجلی کے نتیجے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ موسمی بارشوں کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں۔بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق بھارت میں 2005 سے ہر برس تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بھارت کے علاوہ اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گذشتہ برس ماہرین کا خیال ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور اس سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بعض سائسندانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درج? حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :