معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ،امجد صابری جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے
دہشت گرد امجد صابری کا گھر سے پیچھا کر رہے تھے،موقع پا کر ٹارگٹ کیا،امجد صابری کو چار سے پانچ گولیاں لگیں۔ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر
سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جون 2016 15:59
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2016ء) : کراچی کے علاقہ لیاقت آباد نمبر 10 میں معروف قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں امجد صابری جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،امجد صابری کی گاڑی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی طرف سے بنایا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 10 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہنڈا سٹی کار نمبر BEE-797 پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر کار میں سوار عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری اور ان کے عزیز سلیم صابری سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ امجد صابری اور ان کے ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کے عزیز سلیم صابری عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.