خیبرپختونخواحکومت نے شاہ فیصل کومیٹرک ،ایف ایس سی ٹاپ کرنے پر 5 لاکھ روپے کا چیک دیا

بدھ 22 جون 2016 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء)خیبرپختونخواحکومت نے ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طالب علم شاہ فیصل کومیٹرک اور ایف ایس سی ٹاپ کرنے پر 5 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا ۔شاہ فیصل نے 2013 میں میڑک بورڈ میں 840 نمبر اور 2015 میں انٹر میڈیٹ بوڑد میں 869 حاصل کے ملاکنڈ بورڈ ٹاپ کیا تھا ۔ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت تعلیم عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ہونہار طالب علم شاہ فیصل کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام سے نوازگیا ہے ، شاہ فیصل سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے تمام بچوں کیلئے ایک مثال ہے جس نے غربت کے باجود سرکاری سکول میں پڑھتے ہوئے بورڈمیں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ستوری د پختونخوا پروگرام کے علاوہ مزید فنڈز مختص کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملاکنڈ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم شاہ فیصل کا کہناتھاکہ وہ فارغ وقت میں اپنے والد کے ساتھ سموسے فروخت کرکے ان کا ہاتھ بٹھاتا ہے۔ واضح رہے کہ طالب علم شاہ فیصل نے میٹرک میں بھی ملاکنڈ بورڈ کو ٹاپ کیا تھا جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی انٹری ٹیسٹ میں بھی شاہ فیصل نے خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایف ایس سی میں ملاکنڈ بورڈ ٹاپ کرنے پر وزیراعلی پرویز خٹک نے طالبعلم کیلئے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔