کوئٹہ،ڈاکٹر محب اللہ ترین کو شیخ زاہد ہسپتال ٹرانسفر کرنا سراسر میرٹ کی خلاف ورزی اور انتقامی کا رروائی ہے،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن

بدھ 22 جون 2016 23:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون ۔2016ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے واحد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ آف کارڈیا لوجی ڈاکٹر محب اللہ ترین کو شیخ زاہد ہسپتال ٹرانسفر کرنا سراسر میرٹ کی خلاف ورزی اور انتقامی کا رروائی ہے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر محب اللہ ترین بلوچستان سے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے واحد سپر وائز رہے جو بلوچستان کی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو کارڈیالوجی کی ٹریننگ دے رہے ہیں لیکن حکومت کی طرف انہیں ایسے ہسپتال میں ٹرانسفر کر نا جس میں کارڈیا لوجی یونٹ فعال نہیں ہے بلوچستان کے عوام اور ڈاکٹرز کیساتھ انتہائی ظلم کے مترادف ہے اگر میرٹ کی خلاف ورزی اور حق تلفی کی یہی روایات رہی تو بلوچستان میں محکمہ صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیگا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ڈاکٹروں کی ایک واحد تنظیم ہے اور ہم اس کی ٹرانسفر کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لے بصورت دیگر ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :