سعودی عرب انسانیت کی مدد میں سب سے آگے ہے، اقوام متحدہ کا اعتراف

جمعرات 23 جون 2016 11:27

سعودی عرب انسانیت کی مدد میں سب سے آگے ہے، اقوام متحدہ کا اعتراف

اقوام متحدہ ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان سٹیفن ڈوجاریک نے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے پرسعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امداد دینے والے ممالک میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔درایں اثناء یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے معاون خصوصی فرحان الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان دوستانہ مراسم اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کے ان بانی ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی ادارے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔