موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجووٴں کاحملہ ہو سکتاہے،محکمہ زراعت

جمعرات 23 جون 2016 15:46

فیصل آباد۔23 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون۔2016ء)موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجووٴں کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو کسی بھی بیماری یا کیڑے مکوڑے کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی سفارش کردہ زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر سبزیات کو کسی بھی صورت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے ۔

انہوں نے بتایاکہ گھیاکدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر بھی کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کے امکانات ہیں اس لئے اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کو بھاری نقصان سے بچایاجاسکے۔