ٹینڈے کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 جون 2016 15:47

سلانوالی۔23 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون۔2016ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹینڈے کی پچھیتی کاشت کے لیے وسط جون سے جولائی تک بہترین وقت ہے ٹینڈے کی پچھتی کاشت کیلئے زرخیر میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہواس کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

ما ہرین کے مطا بق ٹینڈے کی فصل کو ابتدائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو کاشت سے پہلے پھپھوند کش زہر لگائیں ۔