پسندکی شادی کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ،تحفظ فراہم کیا جائے ،مختار علی

جمعرات 23 جون 2016 16:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) رتو دیرو کے مکین پسند کی شادی کرنے والے شخص مختیار علی ولد عبدالوہاب کھوسہ نے اپنی بیوی مسمات حسنا دختر محمد نواز مگسی کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اس نے چند روز قبل حسنا دختر حاجی محمد نواز مگسی سکنہ کراچی سے شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر اس کے گھر والے اور رشتے دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہم پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے قتل کرنا چاہتے ہیں ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :