سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا صوبائی کابینہ کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 23 جون 2016 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جون ۔2016ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی کابینہ کیلئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی سینئر وزراء شہرام تراکئی ، عنایت اﷲ اور مشتاق غنی ، عاطف خان، مظفر سیداورشاہ فرمان سمیت دیگر وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر نے وزیر صحت شہرام تراکئی اور ایم پی اے بابر سلیم کے درمیان جھگڑے کو ختم کراتے ہوئے ان میں صلح کرائی جس کے بعد شہرام تراکئی اور بابر سلیم دونوں نے بغل گیر ہو کر اپنے درمیان موجود تمام گلے شکوے ختم کر دئیے

متعلقہ عنوان :