امجد صابری کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے،امجد صابری نے پوری دنیا میں امن و محبت اور برداشت کا بے مثال پرچار کیا، دہشت گردی و انتہاپسندی ہماراسب کا اجتماعی مسئلہ ہے،جس کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہوگا، فرمان علی مغل نومنتخب چیئرمین
جمعہ 24 جون 2016 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ سفاک دہشت گردوں نے پاکستان کے عظیم صوفی قوال امجد فرید صابری کو قتل کرکے درندگی کی انتہا کردی ،اُن کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے،امجد صابری کابزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل پوری قوم کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہاکہ امجد صابری نے پوری دنیا میں امن و محبت اور برداشت کا بے مثال پرچار کیا، پاکستان کی عوام امجدصابری سے محبت کرتے ہیں اوراُن کو پاکستان کی عوام خیرسگالی کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے گی۔اپنے بیان میں فرمان علی مغل نے مزید کہاکہ امن دشمن ٹارگٹ کلرز کراچی میں امن کے قیام کی کوشش کوناکام بنانا ور دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈامن کی بحالی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ملک کوانتہاپسندی کے عفریت سے چھٹکارا دلانے کیلئے تمام اعتدال پسند سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوناہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.