سندھ اسمبلی اجلاس،سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنایا جائیگا
سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ
جمعہ 24 جون 2016 23:12
کراچی ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں جمعہ کو بجٹ پر عام بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنایا جائے گا اور ان دونوں ٹیکسوں کو معقول بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ سندھ میں زرعی انکم ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے ہدف میں ہم ناکام ہوئے ہیں، زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی بہت گنجائش ہے، ہم جلد ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی زرعی انکم ٹیکس کو معقول بنانے اور اس کی وصولی میں اضافے کے لیے تجاویز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کے نام پر ٹیکس چوری ہو رہی ہے، کراچی کی ایک فرم جس کا تعلق زراعت سے نہیں ہے ساڑھے 9 ارب روپے سالانہ زرعی آمدنی ظاہر کر رہی ہے، میں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں، ایف بی آر کے ساتھ مل کر جلد حکمت عملی بنائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.