ہائیکورٹ کاکسانوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر برادر شوگر مل کو سیل کرنیکا حکم ،آئی جی کو شوگر کین کمشنر کی معاونت کی ہدایت
فاضل عدالت نے ادائیگیاں نہ کرنیوالی دیگر شوگر ملوں کے بی او ڈی کو بھی رقم کی فراہمی کا شیڈول لے کر 27 جون کو عدالت طلب کر لیا کسانوں کی زندگی انہی پیسوں پر چلتی ہے ،کسی کو کسانوں کی سانسیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ جسٹس سید منصور علی شاہ کے ریمارکس
جمعہ 24 جون 2016 23:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر برادر شوگر مل کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو شوگر کین کمشنر کی معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ادائیگیاں نہ کرنے والی دیگر شوگر ملوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی کسانوں کو رقم کی فراہمی کا شیڈول لے کر 27 جون کو عدالت طلب کر لیا جبکہ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کسانوں کی زندگی انہی پیسوں پر چلتی ہے ،کسی کو کسانوں کی سانسیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کسانوں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ نجی شوگر ملوں نے کسانوں کی جانب سے گنا فراہم کرنے کے باوجود82 کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں کیں جس سے انہیں نئے سیزن کی کاشت میں مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران فاضل عدالت نے کین کمشنر سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بینکوں کے پاس شوگر ملوں کی گروی رکھی گئی چینی بیچ کر کسانوں کو پیسوں کی ادائیگی کیوں نہیں کی گئی؟جس پر کین کمشنر نے موقف اپنایا کہ شوگر ملوں اور بینکوں کے درمیان لین دین کی بناء پر وہ مداخلت نہیں کر سکتے۔
فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو بینکوں اور شوگر ملوں کے درمیان طے پانے والے معاملے سے کوئی سروکار نہیں۔یہ قبول نہیں کہ کسانوں کے82 کروڑ روپے کی ادائیگی نہ کی جائے ،کسی کو بھی کسانوں کے پیسوں کو اس طرح ہضم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔فاضل عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پربرادر شوگرمل کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو شوگر کین کمشنر کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔ فاضل عدالت نے ادائیگی نہ کرنے والی دیگر شوگر ملوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی کسانوں کو رقم کی فراہمی کا شیڈول لے کر 27 جون کو عدالت میں طلب کر لیا۔یاد رہے کہ برادر شوگر ملز شریف برادران کے قریبی عزیزوں کی فیکٹری ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.