وزیر اعلیٰ سندھ کی امجد صابری قتل اور اویس شاہ اغوا کیس پرجے آئی ٹی کی منظوری
ہفتہ 25 جون 2016 12:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ اغوا کیس کے لیے الگ الگ جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔ کراچی کے دو اہم واقعات کے بعد سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کرے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنے گی۔ دونوں جے آئی ٹیز میں پولیس افسروں سمیت ایجنسیوں کے افسر بھی شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹیز اب تک گرفتار ملزموں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی ، دونوں واقعات کی تفتیش کیلئے پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی پہلے سے ہی قائم ہیں۔(جاری ہے)
سہیل انور سیال نے اعتراف کیا کہ پولیس کے پاس تفتیش کیلئے جیو فینسنگ اور نادرا کی سہولت نہیں جبکہ تھری جی اور فور جی کے حصول کیلئے بھی مسائل ہوتے ہیں۔
آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا تھا دونوں کیسز کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امجد صابری کو چند روز قبل لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ اویس شاہ کو کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.