مکی آرتھرروزے میں پلیئرز کی سخت ٹریننگ سے شدیدمتاثر
بغیر کچھ کھائے پئے سخت ٹریننگ میں حصہ لینا متاثرکن ،کھلاڑیوں کا جذبہ قابل تعریف ہے، گرین شرٹس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ایک سے بڑھ کر ایک پلیئر ہے جو اپنی پرفارمنس سے کبھی بھی کچھ بھی کرسکتے ہیں، ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے ،اسٹیو رکسن کی مدد سے اس کمزوری پر بھی قابو پالیا جائیگا،امید ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز زبردست ہوگی،مکی آرتھر
اتوار 26 جون 2016 17:41
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جون ۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی سخت ٹریننگ سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بغیر کچھ کھائے پئے سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا متاثرکن ہے،کھلاڑیوں کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔برطانوی اخبا ر کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی کوچ مکی آرتھر بھی اس بات کی تصدیق کرتے نظر آئے کہ گرین شرٹس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ایک سے بڑھ کر ایک پلیئر ہے ،جو اپنی پرفارمنس سے کبھی بھی کچھ بھی کرسکتے ہیں ،مصباح کی لیڈرشپ میں ٹیم فوکسڈ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے سخت محنت کررہی ہے،2010 کی تکلیف دہ یادوں سے جان چھڑانے کے لئے مصباح اینڈ کمپنی سوفیصدپرفارمنس دینے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
مکی آرتھر جس بات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ 15 گھنٹے کا روزہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح او ر یونس خان نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہر طرح کی ٹریننگ کرنے کو تیار ہیں،جیسا آپ چاہتے ہیں رزلٹ آپ کو وہی ملے گا،بس انہیں روزہ رکھنے دیا جائے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بغیر کچھ کھائے پئے روزہ رکھ کر سخت ٹریننگ کرنا یہ جذبہ واقعی سراہنے کے قابل ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم فیلڈنگ کے شعبے میں کمزور ہے ،اسٹیو رکسن کی مدد سے اس کمزوری پر بھی قابو پالیا جائیگا،امید ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز زبردست ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم اینڈ کمپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں جدوجہد کرے گی: محمد حفیظ
-
آئی سی سی نے نیپال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں سندیپ لامیچنے کی شمولیت کی منظوری دے دی
-
ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.