بچے کو بچانے کے لیے ماں جان پر کھیل گئی
میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 12:37
کوالالمپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) بچے کو بچانے کے لیے ماں جان پر کھیل گئی- ملائیشیاءکے قصبے کوالا کرائی میں ایک خاتون اپنے 7سالہ بچے سیف الدین اسماعیل کے ہمراہ پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول بھروانے گئی، پٹرول پمپ میں پٹرول بھرواتے وقت گاڑی میں موجود بچہ لائٹر سے کھیل رہا تھا،لائٹر سے کھیلنے کے دوران بچے سے غلطی سے لائٹر کا بٹن دب گیا جس سے گاڑی کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
گاڑی میں آگ کے بھڑکتے شعلے دیکھ کر ماں بے تاب ہو گئی اور جان کی پراوہ نہ کرتے ہوئے بچے کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کے دروازے کی طرف لپکی مگر تیز آگ کے باعث بچے کو نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس پر وہ دوڑ کر دوسرے دروازے پر گئی اور بچے کو باہر نکال لیا۔(جاری ہے)
پٹرول پمپ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ماں و بیٹے کو ہسپتال پہنچایا، دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ہسپتال میں ماہر معالج نے ا±ن کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ڈاکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کاچہرہ اور 15فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے،ماں کی ہوشیاری نے بچے کی جان بچالی،اس دوران ماں بھی معمولی زخمی ہو گئی تھی جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.