پلاٹوں پر اس لیے ٹیکس لگایا لوگ دکانوں ، فیکٹریوں میں انوسٹمنٹ کریں گے‘ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
اپوزیشن نے فنانس بل کو ٹھیک طریقہ سے سمجھا نہیں ‘ ہم ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں جو انڈر ٹیکس تھے یا ٹیکس دیتے ہی نہیں ‘تاہم ریفارمز کے ذریعے ٹیکس نظام میں لین دین کے مواقع ختم کر رہے ہیں‘صوبائی وزیر خزانہ کی ایوان میں گفتگو
پیر 27 جون 2016 22:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ عوث پاشا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے فنانس بل کو ٹھیک طریقہ سے سمجھا نہیں ‘ ہم ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں جو انڈر ٹیکس تھے یا ٹیکس دیتے ہی نہیں ‘تاہم ریفارمز کے ذریعے ٹیکس نظام میں لین دین کے مواقع ختم کر رہے ہیں۔سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ ایمپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے کیا وہ غریب لوگ لیتے ہیں ؟ پلاٹوں کو ٹیکس ضروری تھا لوگ پلاٹوں میں انوسٹمنٹ کر رہے تھے اب پلاٹوں پر ٹیکس لگے گا تو لوگ دکانوں ، فیکٹریوں میں انوسٹمنٹ کریں گے جس سے روز گار پیدا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ رکشہ والوں ،موٹر سائیکل والوں کو پریشان نہیں کیا گیا ہے ان کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ سالانہ ٹیکس دینا چاہیں تو دے دیں اگر وہ لائف ٹائم ٹیکس دینا چاہتے ہیں تو وہ دے دیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ ہو کہ ان کے ٹیکس کے پیسوں سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں علاج کی بہترین سہولیتں میسر ہیں تو وہ ٹیکس دیں گے۔ ‘صوبے کے ٹیکسوں سے عوام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا۔
اس سے قبل رکن اسمبلی نوشین حامد نے کہا کہ عوام ٹیکس تب دیتی ہے جب سہولیات میسر ہو حالت یہ ہے کہ پنجاب میں ہر سال پچیس ہزار لوگ ٹیکس کے خلاف عدالتوں میں چلے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا کہ عوام کو ٹیکسوں کو جکڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔ اگر ٹیکس لگانا تھا تو بڑی گاڑیوں پر لگاتے، امیروں سے ٹیکس لیتے جو بڑی بڑی گاڑیاں اور لینڈ کروزر لے کرپھر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.