عدالت کا سرفراز مرچنٹ کے عدالت میں پیش نہ ہونے برہمی کا اظہار، آئندہ سماعت پر سرفراز مرچنٹ کو پیش کیاجائے

سرفراز مرچنٹ کو پیش نہ کیاگیا تو عدالت ان کی جائیداد کے حوالے سے فیصلہ سنادیگی،جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کا حکم

منگل 28 جون 2016 15:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے عدالت میں پیش نہ ہونے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پر سرفراز مرچنٹ کو پیش کیاجائے۔اگر سرفراز مرچنٹ پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کی جائیداد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔منگل کوجوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں سرفراز مرچنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سرفراز مرچنٹ کے وکیل نے کہاکہ سرفراز مرچنٹ ملک سے باہر ہیں، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرفراز مرچنٹ کے پہلے تین بار ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا ہے۔عدالت نے پولیس کوآئندہ سماعت پر ملزم سرفراز مرچنٹ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرفراز مرچنٹ کو پیش نہ کیاگیا تو عدالت ان کی جائیداد کے حوالے سے فیصلہ سنادے گی۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ ہیں اور سرفراز مرچنٹ کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :