اردن کے سفیر کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ٗ بہن کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت

اردن کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، سابق وزیر اعظم

منگل 28 جون 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اردن کے سفیر نے سابق وزیراعظم پاکستان سے وفاقی دارلحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یوسف رضا گیلانی کی بہن کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ اردن کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،مسلمان دنیا سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آمد پر اردن کے سفیر کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :