ملکی معیشت میں بہتری کا انحصار بڑی حد تک کراچی میں قیام امن پر ہے ،امجدصابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ہے ،متعلقہ حکام کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،آرمی چیف کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کابے لاگ اعلان خوش آئند ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو
منگل 28 جون 2016 17:55
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کا انحصار بڑی حد تک کراچی میں قیام امن پر ہے ،امجدصابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغواہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ہے ،متعلقہ حکام کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،آرمی چیف کا بے لاگ اور بلا رکاوٹ کراچی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان خوش آئند ہے۔
وہ منگل کو پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پرامن کراچی ملکی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کرتی ہے وہاں اس کے ملکی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات پڑتے ہیں۔(جاری ہے)
اگر ہم نے پاکستان کو خوشحال دیکھنا ہے تو کراچی میں امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ،اغواہ اور قتل جیسی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔اس حوالے سے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں صرف افواج پاکستان ہی متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے آرمی چیف کی طرف سے کراچی میں مکمل قیام امن تک آپریشن جاری رکھنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی اپنی کارکردگی بہتر کرنی چاہئیے اور عوام کو سیکیوریٹی اداروں کا بھر پور ساتھ دینا چاہئیے تا کہ کراچی کا کھویا ہوا امن واپس حاصل کیاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.