کسی کی سفارش نہیں چلے گی اب صرف انصاف ہوگا ،جسٹس منصور علی شاہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 28 جون 2016 18:30

لاہو(راُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جون۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کی سفارش نہیں چلے گی اب صرف انصاف ہوگا ‘ہائیکورٹ میں کسی کا ذاتی مفاد نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ادارہ سب سے اہم ہے جبکہ ہائیکورٹ کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے کام کرنے والوں کو بہت پیار دوں گا اور غلط کام کرنے والوں کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ہر کمرے میں کیمرے لگیں گے نماز اور کھانے کا وقفہ بھی ہو گا جبکہ معذور افراد کو بھی کوٹے پر ملازمتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لیے اب عدالت میں کسی کی کوئی بھی سفارش نہیں چلے گی بلکہ تمام فیصلے آئین وقانون اور انصاف کے مطابق ہو ں گے اور انصاف کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اور انصاف کیلئے ہر کسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے دروازے کھلے ہیں ۔