ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالردیگا ،معاہدہ طئے
محمد علی منگل 28 جون 2016 20:18
اسلام آباد (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور دوسری30کروڑ ڈالر کی قسط جلد پاکستان کو دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا جس میں معاہدے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالر دے گا، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور کنٹری ڈائریکٹر(اے ڈی بی)نے معاہدے پر دستخط کئے۔(جاری ہے)
معاہدے کی تقریب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈاربھی شریک تھے۔
معاہدے کے موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں پر تعاون کر رہا ہے اور رقم بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریلویز سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر خرچ ہو گی، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مالی معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور 30کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بھی جلد پاکستان کو دی جائے گی، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ رقم ریلویز اور دوسرے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے دے رہے ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.