پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں بھاری تنخواہوں پر بھرتی کئے گئے 15 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے ٗقائمہ کمیٹی کو بریفنگ
غیر قانونی بھرتیوں اور مارکیٹس سے ٹی وی ڈراموں کی غیر قانونی خریداری کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ٗایم ڈی پی ٹی وی اگر درکار فنڈز فراہم کئے جائیں تو پی ٹی وی پارلیمانی کوریج کیلئے ایک نیا چینل شروع کرے گا ٗسیکرٹری اطلاعات
منگل 28 جون 2016 20:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ دو سال کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں بھاری تنخواہوں پر بھرتی کئے گئے 15 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں پیر اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سیّد عمران گردیزی نے اجلاس کو بتایا کہ ماہانہ 6 تا 7 لاکھ روپے تک بھاری تنخواہیں لینے والے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں اور مارکیٹس سے ٹی وی ڈراموں کی غیر قانونی خریداری کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک کے خلاف تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی نے اپنے ڈراموں کی پروڈکشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیٹی کے بعض اراکین نے کہا کہ کچھ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ویڈیو دکھانا میڈیا ٹرائل ہے۔
عمران ظفر لغاری نے سوال کیا کہ کیا یہ پیمرا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے اور پیمرا کو جائزہ لینا چاہئے کہ ویڈیو کس طرح افشاء ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے پارلیمنٹ کی کوریج کیلئے ایک علیحدہ چینل کیلئے پیمرا کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ چینل کیلئے سپیکر کے ساتھ مشاورت ہونی چاہئے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اگر درکار فنڈز فراہم کئے جائیں تو پی ٹی وی پارلیمانی کوریج کیلئے ایک نیا چینل شروع کرے گا اور سرکاری چینل کی حیثیت سے اسے کسی نئے لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کمیٹی نے ایک موبائل فون کے اشتہار پر خفگی کا اظہار کیا جس میں ایک لڑکی والدین کی اجازت کے بغیر کرکٹ ٹیم کیمپ جاتی ہے۔ پروین مسعود بھٹی اور نعیمہ کشور نے سوال کیا کہ اس طرح کے اشتہارات سے نئی نسل کو کیا بتایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات،سری لنکا میں قید43پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.