پاکستان اور ایران کی مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور ورثہ ہے، یہ دونوں ممالک کو دوستی اور بھائی چارے کے تعلق میں جوڑے ہوئے ہے،دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے
وزیر اطلاعات نشریات سینیٹر پرویز رشید کی ایرانی سفیر سے ملاقات میں بات چیت
منگل 28 جون 2016 22:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور ورثہ ہے،یہ دونوں ممالک کو دوستی اور بھائی چارے کے تعلق میں جوڑے ہوئے ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست تصور کرتا ہے، میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔
منگل کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں تعلقات میں اضافہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ٹھوس تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بہتر آگاہی فروغ پا سکے۔
سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔ ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید اور ایران کے سفیر نے میڈیا، اطلاعات اور کلچر کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر اور ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.