قبلہ اول کی آزادی، فلسطینی ریاست کا قیام عالم اسلام پر قرض ہے‘پیر اعجاز ہاشمی
امت سے غداری کا مطلب اسلام سے دھوکہ ہوگا،لگتا ہے او آئی سی تحریک آزادی فلسطین بھول چکی ہے‘ مرکزی صدر جے یو پی
بدھ 29 جون 2016 18:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کے بنیادی شہری حقوق کا حصول عالم اسلام پر قرض ہے، ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بننا چاہیے، امت سے غداری کا مطلب اسلام سے دھوکہ ہوگا،لگتا ہے او آئی سی فلسطین کی آزادی کی تحریک بھول چکی ہے۔
جے یو پی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں پر جاری جارحیت سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔جبکہ اقوام متحدہ بھی مسلمانوں سے متعلقہ امور کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مسئلہ امریکہ اور اسرائیل کو درپیش خطرات کا ہوتو عالمی ادارہ متحرک ہوجاتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر اسلامی ریاستوں کی طرف سے روا رکھی گئی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی بھی باعث ندامت ہے۔
مسئلہ کشمیر اور فلسطین ابھی تک حل طلب ہیں۔ کسی عالمی ادارے نے اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کو سر جھکانے کی نہیں، بیت المقدس کوآزاد کروانے کے لئے صلاح الدین ایوبی جیسے جہادی جذبے کی ضرورت ہے ۔تاکہ جہاد اور حکمت سے قبلہ اول کو آزاد کروایا جاسکے اور فلسطینی ریاست کام کرے، جہاں مسلط کردہ یہودیوں کی بجائے ، اسلامی حکومت ہو۔مزید اہم خبریں
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.